کراچی (نیوز ڈیسک) ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے ایران کے لیے ضرورت سے زیادہ رعایت قرار د دے دیا۔ ریپبلکن حلقوں میں معاہدے کے کچھ نکات پر تحفظات،آئندہ انتخابات کے تناظر میں بحث تیز ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے عبوری امن معاہدے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بیرونی محاذ کے ساتھ ساتھ اندرونِ ملک سیاسی چیلنجز کابھی سامنا ہے۔