• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین سے کہتے ہیں آئیں مل کر عوام کیلئے کام کریں، شرجیل میمن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے دعوے نہیں کئے کام کام اور کام کر کے دکھایا ہے، مخالفین سے بھی کہتے ہیں کہ آئیں مل کر عوام کے لئے کام کرتے ہیں، مخالفت اپنی جگہ، خدمت اپنی جگہ، نعروں اور پریس کانفرنسز پر نہیں ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو لڑائی جھگڑوں اور الزام تراشیوں سے نہیں بلکہ خدمت، ترقی اور عملی اقدامات سے فائدہ پہنچتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید