• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمئی شاموں کے شہرمیں راحت فتح کی آواز کی دھوم

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) سرمئی شاموں کے شہر حیدرآباد میں استاد راحت فتح علی خان کی آواز نے دھوم مچادی۔ قوالی پاپولر عوامی میوزک ہے،دنیا بھر میں قوالی کو پسند کیا جاتا ہے، استاد راحت فتح علی خان, پریم نگر دی لینڈ آف لو، کا سلسلہ وار دوسرا شاندار کنسرٹ سندھ کے تاریخی شہر حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ساحر لودھی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔خصوصی شوریٰل بھی دکھائی گئی۔اور پھر سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان اور ان کے صاحبزادے شاہ زمان نے آواز اور موسیقی کا ایسا جادو جگایا کہ حاضرین جھومنے پر مجبور ہوگئے۔شاندار کنسرٹ میں استاد راحت فتح علی خان نے صوفیانہ اور عارفانہ کلام کے علاوہ اپنے گائے ہوئے مقبول گیت بھی پیش کئے۔

اہم خبریں سے مزید