• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان ڈویژن کا زیر تعمیر برینڈ روڈ اور پیر خورشید کالونی روڈ منصوبوں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے زیر تعمیر برینڈ روڈ اور پیر خورشید کالونی روڈ منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔برینڈ روڈ کے دورے کے دوران کمشنر کو واسا لائنوں، واپڈا کیبلز، ٹرانسفارمرز، سول ورک، روڈ انفراسٹرکچر اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے واپڈا کی جانب سے کی گئی کھدائی، بینچز اور کینوپیز کی تنصیب سمیت مختلف سہولیات کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم سے کم رکھنے کے لیے تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے اور کارپیٹنگ سمیت تمام باقی ماندہ کام جلد مکمل کیے جائیں،انہوں نے ایم ڈی اے کو ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران گرد و غبار کے خاتمے کے لیے پانی کے باقاعدہ چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید