ملتان (سٹاف رپورٹر)پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین رجسٹرڈ پنجاب ملتان ضلع کے زیر اہتمام ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف عزیز ہوٹل چوک پر ضلعی صدر پرویز اقبال بودلہ، ئب صدرملک عمران سا جد ،جنرل سیکریٹری سید مبشر،فنا نس سیکر ٹری ملک نا صر سلیم، کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں رانا شہزاد،مہر عاشق، صوفی محمد صدیق،سردار عاصم اقبال بھٹی،اختر شاہ ملک شہباز،جگنو،مغیث عرف منا ودیگر نے شرکت کی مظاہرین نے اس موقع پر ایل پی جی مافیا کیخلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےپرویز اقبال بودلہ نے کہا کہ ایل پی جی مافیا نے گزشتہ کئی ماہ سے خود ساختہ مہنگائی کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں رکشہ ڈرائیوروں کے کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں ایک طرف ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے رکشہ ڈرائیوروں کو مہنگے داموں ایل پی جی خرید کرنا پڑتی ہے تو دوسری جانب مسافر مکمل کرایہ بھی نہیں دیتے جس کی وجہ سے آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں حالانکہ ایل پی جی کا سرکاری فی کلو ریٹ 310 روپے تک ہے لیکن ایل پی جی مافیا 600 روپے کلو تک ایل پی جی دھاڑلے سے فروخت کر رہے ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ایسے حالات میں غریب رکشہ ڈرائیور کیسے اپنے خاندانوں کی کفالت کریں ضلعی انتظامیہ،پیرا فورس،پرائس کنٹرول کمیٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ منافع خور ایل پی جی مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر گرینڈ آپریشن کریں۔