• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی مقدمات کے باوجود گوتم اڈانی کی ٹرمپ جونیئر سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی مقدمات کے باوجود گوتم اڈانی کی ٹرمپ جونیئر سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی ارب پتی اور ٹرمپ کے بیٹے کی ملاقات گزشتہ سال احمد آباد میں ہوئی۔ ملاقات کو عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا گیا،اڈانی پر امریکا میں رشوت ستانی الزامات عائد کیے گئے تھے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ارب پتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی نے گزشتہ سال نومبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر سے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک نجی اور غیر اعلانیہ ملاقات کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید