کراچی( رفیق مانگٹ) ا جے ڈی وینس کے بیانات، نئی دہلی میں مناسب اہمیت نہیں ملی، بھارت کے اخبار دی ہندو کے فرنٹ لائن میگزین مطابق سوئٹزرلینڈ میں امریکااور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ریمارکس کو نئی دہلی میں جتنی سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے تھا، وہ اب تک نہیں لیا گیا۔ یہ بیانات محض رسمی سفارتی گفتگو نہیں بلکہ بدلتی ہوئی عالمی سفارتی ترجیحات کا واضح اشارہ ہیں۔ سفارتی آداب سے آگے بڑھتے ہوئے، وینس کے الفاظ دراصل اس حقیقت کا کھلا اعتراف تھے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر، ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے دوران پیش آنے والے سب سے حساس اور خطرناک بحران میں امریکا کے کلیدی غیر ملکی رابطہ کاروں میں شامل رہے۔