• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بجٹ پر بحث، ترقیاتی منصوبوں پر حکومتی دعوے‘ اپوزیشن کی تنقید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری ‘صوبائی وزرا نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی‘ آئندہ مالی سال کی ترجیحات اور ترقیاتی منصوبوں پر اظہارِ خیال کیا جبکہ اپوزیشن نے حکومتی پالیسیوں پرکڑی تنقید کی ‘حکومتی ارکان نے کہا کہ پہلی بار وفاق نے صوبوں سے گرانٹ لی ہے۔ سندھ کے 260 ارب روپے گرانٹ کی شکل میں وفاق کو جا رہے ہیں۔ ایف بی آر کی وصولی مسلسل کم ہو رہی ہے مگروفاق میں بیٹھے ایم کیو ایم کے 2 وزراءایک لفظ نہیں بولتے۔دوسری جانب اپوزیشن ارکان نے اپنی تقاریر میں صوبائی بجٹ اور حکومت سندھ کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گزشتہ کئی برسوں سے بعض علاقوں کے مسائل جوں کے توں موجود ہیںکے فور منصوبے پر پورے فنڈز مختص نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے یہ منصوبہ آج تک مکمل نہ ہو سکا۔ منصوبے میں تاخیر کا مقصد ٹینکر مافیا کو فائدہ پہنچانا بھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید