اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ کے جسٹس ، جمال خان مندوخیل نے وکلاء کے سپریم کورٹ بلڈنگ کے اندر داخلہ پر عائد کی جانے والیʼʼحالیہ پابندیوںʼʼ اورʼʼ رجسٹرار آفس تک عدم رسائیʼʼ کی بناء پرانہیں درپیش مسائل او ر انکے حل کے لئے تجاویزمتعلقہ حکام تک پہنچا نے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وکلاء مسائل کی نشاندہی /ان کی بہتری کیلئے کام کرنا سپریم کورٹ بار کی زمہ داری ہے۔