کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور پی ٹی آئی برطانیہ کے ایکٹیوسٹ شایان علی کا لندن ہائی کورٹ میں نجی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، مقدمہ کی سماعت آئندہ چند روز میں متوقع ہے، شایان علی نے نجی ٹی وی سے ایک لاکھ پاؤنڈ ہرجانہ طلب کیا ہے،مقدمہ 2 اپریل 2022کے واقعہ سے متعلق ہے، چینل کی رپورٹ میں الزام لگایا تھا کہ شایان علی نے نواز شریف پر حملے کی کوشش کی ،رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ پھینکے گئے موبائل سے سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا، شایان علی نے ان الزامات کی مسلسل تردید کی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ وہاں پر ویڈیو رکارڈ کر رہے تھے ۔