• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس بینک کی شکایت پر مقدمہ، سابق منیجر کو 21 سال قید و جرمانہ

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) جے ایس بینک کی شکایت پر 45ملین بینک فراڈ کے مقدمے میں نجی بنک کے سابق ریلیشن شپ منیجر کامران رفیق کو مجموعی طور پر 21سال قید اور جرمانے کی سزا دی سنائی ، بینکنگ کورٹ ملتان کی جج حمیرا الزہرہ نے ساڑھے چار کروڑ کی غبن شدہ رقم بھی مجرم کے اثاثوں سے برآمد کرنے کا حکم دے دیا ،ایف آئی اے ملتان زون نے بینکنگ فراڈ کے ایک اہم مقدمے میں کامیاب تفتیش کے ذریعے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا،ایف آئی آر نمبر 103/2025 کے مطابق، جے ایس بینک ملتان کے کلسٹر مینیجر کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا، تفتیش کے دوران یہ ثابت ہوا کہ بینک کے سابق ریلیشن شپ مینیجر کامران رفیق نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے کسٹمر کے نام پر جعلی درخواستیں تیار کرکے 24 بینک گارنٹیز جاری کروائیں اور انہیں مارکیٹ میں فروخت کرکے بینک کے 45لین روپے کا غبن کیا۔

اہم خبریں سے مزید