کراچی( افضل ندیم ڈوگر)فلائٹ ٹریکنگ گڑبڑ، سیالکوٹ کی پروازوں کی جموں کشمیر لینڈنگ ظاہر۔ جی پی ایس سگنلز میں غیرمعمولی مداخلت سے 2 دن میں 3پروازوں کی لوکیشن تبدیل ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر اور سیالکوٹ سیکٹر میں جی پی ایس سگنلز (گلوبل پوزیشنگ سسٹم) میں مداخلت کی وجہ سے فلائٹ ٹریکنگ میں غیرمعمولی گڑبڑ سامنے آرہی ہے۔ فلائٹ ریڈار 24 پر 26 جون کو دبئی کی پرواز ایف زیڈ 337 نے معمول کے مطابق سیالکوٹ لینڈ کیا مگر سگنلز سپوفنگ یا لوکیشن گلچز کی وجہ سے فلائٹ راڈار ڈیٹا نے اسے مقبوضہ جموں کشمیر ڈائیورٹ ظاہر کیا۔