• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس فیز 6راحت کمرشل کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر موڑ کاٹنے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ کر بنگلے کی دیوار سے جا ٹکرایا ، حادثے کے نتیجے میں واٹر ٹینکر میں موجود ایک شخص ہلاک اور د و افراد زخمی ہوگئے۔، ہاکس بے روڈ نیوٹرک اڈے کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، شاہراہ فیصل لال کوٹھی کے قریب تیز رفتار کار ڈرئیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اسی دوران عقب میں آنے والا تیز رفتار موٹرسائیکل سوارسلپ ہونے سے گر کر زخمی ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید