• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی نوجوان نسل کیلئے حب الوطنی کی روشن مثال، ایاز صادق

اسلام آباد، راولپنڈی (نیوز رپورٹر، خبر نگار )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کی 27 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال جرأت اور عزم کے ساتھ وطنِ عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی نوجوان نسل کیلئے حب الوطنی کی روشن مثال ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم کے عظیم بہادر بیٹے کو قوم کا سلام ہو، کارگل کے پہاڑ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کے گواہ ہیں، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید جیسے بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید