کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماؤں انیس قائمخانی اور سید امین الحق سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی افتخار عالم بھی موجود تھے، حریت کانفرنس کے وفد کی قیادت کنوینر غلام محمد صفی کر رہے تھے جس میں پرویز احمد ایڈووکیٹ، امتیاز وانی، شیخ عبد المتین، زاہد صفی اور شیخ عبدالماجد شامل تھے، حریت کانفرنس کے وفد نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہدِ آزادی اور موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔