• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاری کا گرینڈ آپریشن مکمل

اسلام آباد( جنگ نیوز) قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس کا گرینڈ آپریشن مکمل ہوگیا، آخری مفرور حوالاتی اسد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیموں نے واقعے کے فوری بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا، 72 گھنٹے کے اندر 14میں سے 13مفرور حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا،14ویں مفرور حوالاتی کی گرفتاری سے مسلسل جاری سرچ آپریشن بھی ختم ہوگیا۔ مفروروں میں خطرناک قیدی بھی شامل تھے۔

ملک بھر سے سے مزید