اسلام آباد(اے پی پی)ڈنکی کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش ناکام، تیونس سے 2پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، مسافروں کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پہنچتے ہی ایف آئی اے امیگریشن نے تحویل میں لے لیا۔اتوار کو ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان میں محمد انس اور محمد ارسلان شامل ہیں، مسافر ایمرجنسی پاسپورٹس پر پرواز SV734 کے ذریعے لاہور ائرپورٹ پہنچے ، ملزمان کچھ عرصہ سعودی عرب میں قیام پذیر رہے ، بعد ازاں لیبیا کے راستے کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کی۔