• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحقین کیلئے خدمات کو مزید آسان بنایا جائے، فریال تالپور

کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ شفافیت کو مزید بہتر بنایا جائے، عوامی آگاہی میں اضافہ کیا جائے اور مستحقین کے لئے خدمات کو مزید آسان، مؤثر اور قابلِ رسائی بنایا جائے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران فریال تالپور نے بی آئی ایس پی کی اصلاحات کو سراہا جن کے ذریعے شفافیت، خدمات کی فراہمی، مالی شمولیت اور ڈیجیٹل نظام کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔ انہوں نے غربت کے خاتمے، خواتین کو بااختیار بنانے اور انسانی وسائل کی ترقی میں پروگرام کے اہم کردار کی تعریف کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر حکومتِ سندھ کی ترجمان سعدیہ جاوید بھی ان کے ہمراہ تھیں۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے فریال تالپور کا خیرمقدم کی اور انہیں بی آئی ایس پی کی کارکردگی، اہم اصلاحات، نئے ڈیجیٹل ادائیگی نظام اور ملک بھر میں سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں پروگرام کے بڑھتے ہوئے کردار سے آگاہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید