• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، وزیراعلیٰ نے عبدالرحمٰن کو ملک میں عدم موجودگی میں برطرف کر دیا

 اسلام آباد(  فاروق اقدس )بلوچستان کے وزیراعلی نے صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کو ملک میں عدم موجودگی میں برطرف کر دیا ،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور برطرف کیے جانے والے وزیر کے درمیان سیاسی اور انتظامی معاملات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان مسلم لیگ( ن) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کو  برطرف کر دیا ہے ہنگامی طور پر تمام مطلوبہ تقاضے پورے کرنے کے بعد انہیں وزارت سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ برطرفی کا یہ فیصلہ عبدالرحمن کھیتران  کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق وہ ان دنوں نجی دورے پر بیرون ملک  ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید