کراچی (رفیق مانگٹ) ٹرمپ انتظامیہ کی ایران جنگ نے قلیل مدت میں غیر معمولی نقصانات پیدا کیے ہیں، ایران جنگ کے اب تک کے مجموعی اخراجات تقریباً 416کھرب 83 ارب روپے( 150ارب ڈالر) تک پہنچ چکے ہیں-جنگ میں 14 امریکی فوجی، 26 اسرائیلی ہلاک، 414 امریکی،7,800 اسرائیلی زخمی، 307 بچوں سمیت1701ایرانی شہید، 26,500 زخمی،157طالبات شامل ہیں جنہیں میناب کے اسکول پر بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ چین نے بحران سے فائدہ اٹھایا، روس کو 6کھرب 39 ارب روپے اضافی آمدن،ایران مضبوط، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر سخت مؤقف برقرار ہے۔