اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) تمباکو سیکٹر حکومت کے لئے سونے کی چڑیا بن گئی۔ دس برس میں کھربوں کے محصولات جمع کر لئے گئے۔حکومت نے مالی سال 16-2015 سے 26-2025 تک تمباکو کے شعبے سے 16 کھرب 79 ارب سے زائد ٹیکس جمع کیا۔ سرکاری دستاویز کے مطا بق دس برس میں سیلز ٹیکس کی مد میں حکومت نے تمباکو کے شعبے سے 3 کھرب 37 ارب ٹیکس جمع کیا۔