• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو دنیا کے دیگر شہروں کی طرح مسائل کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، شفافیت اور عوام دوست طرز حکمرانی ان کی حکومت کے بنیادی اصول ہیں، صنعتی ترقی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کاروبار دوست ماحول کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک رابطہ منصوبے، بہتر امن و امان اور مسلسل سرکاری سرمایہ کاری صوبے بھر میں سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور معاشی ترقی کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایکسپریس وے کو کراچی پورٹ سے منسلک کرنا تجارت اور صنعت کے لیے ایک انقلابی پیش رفت ثابت ہوگا ، کراچی میرا شہر ہے اور مجھے اس سے خاص محبت ہے۔ دنیا کے ہر بڑے شہر کی طرح اسے بھی مختلف مسائل کا سامنا ہے، تاہم حکومت ان کے حل کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے،یہ باتیں انھوں نے کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی جانب سے انڈس اسپتال نیٹ ورک کے بانی ڈاکٹر عبدالباری خان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔کاٹی آفس پہنچنے پر وزیراعلیٰ کا کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، عہدیداروں اور ارکان نے پرتپاک استقبال کیا۔

اہم خبریں سے مزید