اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیور وکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور سابق ڈی جی نیب راولپنڈی وقار احمد چوہان کو ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ و انسداد منشیات تعینات کیا گیا ہے۔وقار احمد چوہان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔ ان کی تعیناتی 2 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، گریڈ 19 کے ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن (نارتھ) اسلام آباد محمد عمر کی خدمات ڈیپوٹیشن پر بطور ڈائریکٹر، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔