پشاور، لاہور (این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے مولانا فضل الرحمن سے قوم اور شہدا کے اہل خانہ کے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا بیانیہ ملک دشمن بیانیہ ہے جس سے دشمن قوتیں خوش ہونگی، مولانا کا بیان اخلاقی،سیاسی اوراصولی طور پر بھی درست نہیں۔