اسلام آباد (فاروق اقدس) چار دہائیوں بعد پیپلز پارٹی مینار پاکستان لاہور کے گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی 25,26 کوکنونشن اور جلسہ عام ہو گا۔ پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو دونوں کی مقبولیت کے لیے یہ جلسہ کڑا امتحان بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے اور ایک بڑے سیاسی شو کے لیے 25 جولائی کو مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں جلسہ عام کے انعقاد کے انتظامات کو تیزی سے حتمی شکل دی جا رہی ہے یاد رہے کہ ملک کی کم و بیش تمام بڑی سیاسی جماعتیں لاہور کے اس تاریخی مقام مینار پاکستان کے گراؤنڈ پر جلسے کر چکی ہیں جس میں ان جماعتوں کے قائدین اور اہم سیاسی شخصیات نے خطاب کیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مینار پاکستان پر اپنا آخری جلسہ 1986 میں کیا تھا ۔