اسلام آباد(محمد صالح ظافر) برطانیہ کے لئے پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان چوہدری رواں ماہ کی 20 تاریخ (پیر) کو لندن میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،عاصم افتخار نومبر میں ریٹائر ہونگے، حکومت نے نئے فارن سیکرٹری کے انتخاب پر کام شروع کر دیا ہے کیونکہ موجودہ سیکرٹری محترمہ آمنہ بلوچ اب سے 6 ہفتوں بعد ستمبر کے اوائل میں سبکدوش ہو جائیں گی۔چار اعلیٰ سفارت کار، بلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین (EU) کے لئے ملک کے سفیر رحیم حیات قریشی، روس کے لئےسفیر سید فیصل نیاز ترمذی، امریکا کے لئے سفیر رضوان سعید شیخ اور متحدہ عرب امارات (UAE) کے لئے سفیر شفقت علی خان اس دوڑ میں شامل ہیں۔