اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی پیشہ ورانہ پے اسکیلز کے 57 اعلیٰ افسران کی کارکردگی کا آزادانہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیاگیاہے، ان میں اکنامکس اینڈ فنانس، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، قانون، پیٹرولیم، فوڈ اینڈ ایگریکلچر سمیت دیگر شعبوں کے پیشہ ور افسران شامل ہیں، ذرائع کے مطا بق 10 اہم وزارتوں میں تعینات پیشہ ور افسران کی کارکردگی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا ، آزاد کارکردگی جائزے کا مقصد وفاقی حکومت میں جوابدہی، شفافیت اور نتائج پر مبنی نظام کو مضبوط بنانا ہے،سپیشل پروفیشنل پے اسکیل کے ہر افسر کی کارکردگی کا جائزہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا، وزارت تجارت ، وزارت توانائی ، وزارت خزانہ ، وزارت صنعت و پیداوار کی وزارتوں کے افسران شامل ہیں۔