• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران جنگ خاتمے کے امکانات محدود، دونوں پر سیاسی و معاشی دباؤ

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے امریکا ایران جنگ خاتمے کے امکانات محدود، دونوں پرسیاسی و معاشی دباؤبڑھنے لگا، ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات اور تیل کی قیمتوں کی فکر،ایران امریکی بحری ناکہ بندی برداشت کرنیکی حکمت عملی پر گامزن ہے۔ دونوں فریق بڑے فوجی تصادم سے گریز کے خواہاں ہیں ، جنگ کے خاتمے کا راستہ مزید پیچیدہ ہونے لگا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز پر دوبارہ بھڑکنے والی کشیدگی کے باعث جنگ کے خاتمے کے امکانات محدود ہوتے جا رہے ہیں اور دونوں ممالک بڑھتے ہوئے سیاسی، عسکری اور اقتصادی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید