• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مشرق وسطیٰ کیلئے فوری طور پر ریکوری مشن شروع کرے، PIDE

اسلام آباد (مہتاب حیدر)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) نے حکومت سےمشرق وسطیٰ کیلئے فوری طور پر ریکوری مشن شروع کرنے کامطالبہ کیا ہے، اس کامقصد پاکستان کو صرف افرادی قوت برآمد کرنے والے ملک کی حیثیت سے نکال کر کنٹریکٹس، خدمات، اشیاء اور فرم کی سطح پر مہارتیں برآمد کرنے والے ملک کی طرف لے جانا ہے ،ڈاکٹر ناصر اقبال کی مرتب کردہ پالیسی رپورٹ بعنوان "مڈل ایسٹ ریکوری: لیبر ایکسپورٹ سے کانٹریکٹ ایکسپورٹ تک" میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اقتصادی طور پر اہم لیکن ساختی طور پر کمزور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہم کارکن بھیجتے ہیں جبکہ پروجیکٹس دوسرے لے جاتے ہیں۔ ہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں، لیکن نظام دوسرے فراہم کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خلیج میں تعمیرات، لاجسٹکس، انجینئرنگ، صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں اس دہائی کے دوران 1.5 ٹریلین ڈالر سے زائد کا مارکیٹ حجم موجود ہے، جس کا بڑا حصہ پاکستان حاصل کرنے سے قاصر ہے۔
اہم خبریں سے مزید