• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ پاکستان کی اقتصادی سالمیت کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی کے زیر اہتمام اسلام آباد ضلعی عدلیہ کے ججوں کیلئے اورینٹیشن ورکشاپ ختم ہو گئی۔قومی احتساب بیورو (NAB) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ منی لانڈرنگ پاکستان کی اقتصادی سالمیت کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے مالیاتی اداروں، تفتیش کاروں اور عدالتوں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نیب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پیچیدہ مالیاتی جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج، جسٹس انعام امین منہاس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے اختتامی خطاب میں انہوں نے اس اہم تربیتی نشست کے انعقاد پر کو سراہا اور کہا کہ جدید مالیاتی قوانین کی درست تفہیم اور مؤثر نفاذ کے لیے عدلیہ میں مسلسل علمی تبادلہ اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔نیب کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر نے انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

اہم خبریں سے مزید