• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹو کرنسی پر شرعی فتویٰ، حکومت نے دارالعلوم کراچی سے وضاحت مانگ لی

کراچی (نیوز ڈیسک) کرپٹو کرنسی پر شرعی فتوے کے بعد حکومت نے دارالعلوم کراچی سے وضاحت مانگ لی۔ دارالعلوم کے فتوے سے حکومتی کرپٹو منصوبوں پر سوالات، ریگولیٹر کی مختلف ڈیجیٹل اثاثوں کی الگ شرعی جانچ کی درخواست، حکام کا کہنا ہے علما کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان میں شریعت کے مطابق ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کی ورچوئل اثاثہ جاتی ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) نے کرپٹو کرنسی سے متعلق گزشتہ ماہ جاری ہونے والے دارالعلوم کراچی کے شرعی فتوے کے بعد جامعہ سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ریگولیٹر چاہتا ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی کرپٹو کرنسیاں، حقیقی اثاثوں سے منسلک ڈیجیٹل ٹوکنز، اسٹیبل کوائنز اور بلاک چین پر مبنی اسلامی بانڈز (صکوک) کو ایک ہی زمرے میں رکھنے کے بجائے الگ الگ شرعی بنیادوں پر پرکھا جائے۔
اہم خبریں سے مزید