اسلام آباد(عاطف شیرازی ) پاکستان نے جولائی میں سپلائی کے لیے ایک اور اسپاٹ ایل این جی کارگو خرید لیا ہے، جو رواں ماہ اب تک خریدا جانے والا سب سے مہنگا اسپاٹ کارگو ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) نے 21 سے 22 جولائی کی سپلائی کے لیے اسپاٹ ایل این جی کارگو کی خریداری کی، جس کے لیے آج بولیاں کھولی گئیں۔