• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR نے نیشنل فیس لیس سینٹر کے قیام کیلئے پروگرام مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا

اسلام آباد(تنویرہاشمی ) ایف بی آر نے نیشنل فیس لیس سینٹر کے قیام کیلئے پروگرام مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا ۔یہ یونٹ اس وقت تک امور انجام دیگا جب تک قومی سطح پر این ایف سی کا نفاذ مکمل نہیں ہو جاتا یا بورڈ اسے تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کرتا، ایف بی آر کی جانب سے نامزد ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر بطور پی ایم یو ڈائریکٹر رپروگرام مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ ہونگے ، ان لینڈریونیوسروس کے گریڈ 19 یا 20 کے ایک افسر کو ڈائریکٹر (آپریشنز)، جبکہ گریڈ 19 کے ایک افسر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر (ٹیکنالوجی) مقرر کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید