اسلام آباد(این این آئی)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسینانتو سوکوتجو نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاتون اول نے خاندانی منصوبہ بندی، آبادی کے انتظام، صحت، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ویکسین کی تیاری اور پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے انڈونیشیا کے سفیر کو پاکستان، انڈونیشیا سرمایہ کاری فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔