• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی بحران زدہ قرار، HEC قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

کراچی (سید محمد عسکری)ایچ ای سی کی اعلی سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو بحران زدہ قرار دیتے ہوئے قیادت تبدیل کرنے کی سفارش کردی اور کہا ہے کہ وفاقی یونیورسٹی بدستور شدید انتظامی، مالی اور تعلیمی بحران کا شکار، موجودہ قیادت اسے بحران سے نکالنے میں ناکام ہے۔ بحران صرف فنڈز سے حل نہیں ہوگا، قابل احتساب قیادت اور اصلاحات ضروری ہے۔ مرتب کردہ خفیہ رپورٹ میں خستہ حالی کا پردہ چاک کرتے ہوئے رجسٹرار، خزانچی اور ناظم امتحانات کی تقرریوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا گیاہےکہ 8فیکلٹیز میں صرف 4پروفیسر، کمپیوٹر سائنس میں ایک بھی نہیں،وائس چانسلر سال بھر میں صرف 17بار کراچی آئے،ان کی موجودگی ناکافی قرار دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بدستور سنگین انتظامی، مالی، تعلیمی اور ادارہ جاتی بحران کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ قیادت کے دور میں جامعہ کو بحران سے نکالنے کے لئے کوئی قابل اعتبار، مربوط اور قابل پیمائش بحالی کا منصوبہ سامنے نہیں آسکا۔ کمیٹی نے مجاز حکام سے موجودہ قیادت کے انتظامات کا سنجیدگی سے جائزہ لینے اور یہ فیصلہ کرنے کی سفارش کی ہے کہ آیا موجودہ قیادت جامعہ کو درکار ادارہ جاتی بحالی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یا جامعہ کے مفاد میں ایسی نئی قیادت ضروری ہے جو کراچی میں موجودگی، رابطہ، سمت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی فراہم کرسکے۔

اہم خبریں سے مزید