نیویارک( عظیم ایم میاں) وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ مختلف غیر ملکی شخصیات اور پاکستانی وفود سے ملاقاتوں میں مصروف دن گذارا تاہم وہ اپنی سیاسی جماعت مسلم لیگ(ن) امریکا شاخ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے ملنے کےلئے انتظار کے باوجود ملاقات نہ کرسکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے نوجوانوں، امریکا میں پاکستانی بزنس کیمیونٹی اور دیگر وفود سے اپنے قیام کے ہوٹل میں ملاقاتوں کے ساتھ مسلم لیگ(ن) امریکا کے کارکنوں کے وفد سے بھی ملاقات کی منظوری دے رکھی تھی جس کےلئے (ن) لیگی عہدیداران ہوٹل کی لابی میں چار گھنٹے تک منتظر رہے۔