• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا عالمی دن: بھارتی فوٹو گرافر کی رسائی، پاکستانی پریس پر پابندی

اقوام متحدہ( عظیم ایم میاں) 28 ستمبر کواقوامُ متحدہ نے انفارمیشن تک کھلی رسائی ( IDUAI) کا عالمی دن منایا البتہ اس “ انٹرنیشنل ڈے برائے معلومات تک رسائی” کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ اقوامُ متحدہ کے ذمہ داروں نے بھارتی صحافی کو رسائی اور پاکستان کے آزاد میڈیا کو معلومات تک رسائی سے محروم اور لاعلم رکھ کر متضاد انداز میں منایا دو روز قبل 25 ستمبر کو ختمُ ہونے والے چار روزہ وزیر اعظمُ شہباز شریف کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیر اعظمُ کی مصروفیات اور ملاقاتوں کے اوقات اور جگہ تک کو خفیہ رکھکر آزادانہ کوریج سے محروم رکھ کر ملاقات ہونے کے بعد صرف سرکاری موقف جاری کرنے تک محدود رکھا گیا اقوامُ متحدہ کے سکریٹری جنرل اور دیگر اہم غیر ملکی شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتوں کی تصاویر اور ایجنڈا امور بارے بھی صرف سرکاری میڈیا تک دورے کی مصروفیات کو مکمل یکطرفہ موقف تک محدود رکھا گیا۔

اہم خبریں سے مزید