• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دنیا میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر، ٹام شوازی

نیویارک(جنگ نیوز)امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے چیئرمین کانگریس مین ٹام شوازی نے ماہر امور خارجہ محمد مہدی سے نیو یارک میں ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، بلکہ دہشت گردی کے اثرات کے اعتبار سے وہ برکینا فاسو سے بھی زیادہ متاثر ہوا ہے۔ دشوار گزار اور پہاڑی سرحدوں کے باعث پاکستان کو غیر معمولی سکیورٹی چیلنج درپیش ہے، اس لئے امریکی اتحادیوں کو بھی پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں تعاون پر آمادہ کیا جانا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید