ناگویا (نصر اقبال/ نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے عمان کو 2 - 7 گول سے ہرا کر 12سال بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، گرین شرٹس نے 2014میں محمد عمران کی قیادت میں سلور میڈل جیتا تھا ۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے ہیٹ ٹرک کی ، سفیان خان نے دو، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستانی ٹیم یکم اکتوبر کو بھارت کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔ پاکستان کی گولڈ میڈل کی امید ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ، پہلی تھرو 76.69 میٹر رہی جبکہ دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔ تاہم ارشد ندیم نے تیسری تھرو 80.29 میٹر دور کی۔ چوتھی، پانچویں اور چھٹی تھرو ضائع ہوئی ۔ سری لنکا کے پیتھیراج رمیش نے گولڈ ، بھارت کے یشویر سنگھ نے سلور اور بھارت کے ہی روہت یادو نے برانز میڈل حاصل کیا، پاکستان کے محمد یاسر نویں پوزیشن پر رہے۔