ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ رسول اکرم ﷺ کی پوری حیات مبارکہ حسن اخلاق اور نرم مزاجی کا روشن ترین نمونہ ہے آپ کے عظیم اعلی اخلاق کی گواہی خود قرآن مجید میں دی گئی ہے آپ نے ہمیشہ شفقت، محبت، بردباری اور نرمی کا معاملہ فرمایا نرم مزاجی کمزوری نہیں بلکہ اعلی ظرفی کی روشن علامت ہے ہر شخص دوسرے کا جواب غصے سے دے سکتا ہے مگر حقیقی با اخلاق انسان وہ ہے جو اشتعال کے وقت بھی اپنی زبان اور رویے کو قابو میں رکھے وہ اختلاف کے باوجود احترام قائم رکھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد ولی اللہ والی بستی براراں ملتان میں 36واں سالانہ عید میلاد النبی ﷺ و سلسلہ بڑی گیارہویں شریف غوث پاک ؒکی تقریب میں صدارتی خطاب میں کیا حاجی سجاد احمد مغل نقشبندی و علامہ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ حضرت سیدنا عبدالقادرجیلانی ؒکا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے وہ بے مثال اور باکمال خوبیوں کے مالک تھے ۔ تقریب میں خواجہ فیضان مقبول ، سید منظور الحسن شاہ ، راجہ محمد ظفر کیانی سعیدی ، صدر متحدہ میلاد کونسل رکن الدین ندیم حامدی مہمان خصوصی تھے۔