ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں پڑوسی زمیندار کی گائے مکئی کے کھیت میں گھسنے پر زمیندار نے کلہاڑی کے وار کر کے گائے کو شدید زخمی کر دیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔ مظفر آباد پولیس کو نواز نے بتایا کہ میر ی گائے کی رسی اچانک کھل گئی جو ریاض کی فصل مکئی میں چلی گئی رہاض نے کلہاڑی کے وار کرکے میری کو زخمی کردیا جس کی وجہ سے میری گائے کا پیٹ پھٹ گیا اور خون جاری ہوگیا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ اسے گرفتار کر لیا ۔