ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے ای ٹرانسفر راؤنڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا ، ترقی پانے والے، تعیناتی کے منتظر اور آؤٹ سورس سکولوں میں تعینات اساتذہ تبادلوں کیلئے درخواستیں دے سکیں گے اساتذہ 19 اکتوبر تک ای ٹرانسفر کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ اساتذہ کے دستاویزات کی تصدیق 20 سے 22اکتوبر تک کی جائے گی۔ اساتذہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے 23سے 26اکتوبر تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اساتذہ کے ای ٹرانسفر آرڈرز 27 اکتوبر کو جاری کیے جائینگے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ای ٹرانسفر راؤنڈ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ای ٹرانسفر کے لیے اساتذہ کو ایس آئی ایس پورٹل کے ذریعے درخواستیں دینا ہوں گی۔