ملتان (سٹاف رپورٹر)پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدیدکی مدت 3 سال تک بڑھانے پر کام شروع نہ ہوسکا پورٹل بند ہونے سے پرائیویٹ سکولوں کی نئی رجسٹریشن اور تجدید کا عمل التواء کا شکار ہے، سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید کا عمل شروع نہ ہونے سے مالکان پریشانی سے دوچار ہیں۔پرائیویٹ سکولوں نے رجسٹریشن پورٹل فوری اپ ڈیٹ کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔