ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ راجہ رام کے علاقے ٹریفک حادثہ دو خواتین تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ۔ پولیس کے مطابق جواد احمد اپنی موٹرسائیکل نمبری ACU-7213 پر ہمراہ 50سالہ حسینہ بی بی اور 55سالہ کنیزا مائی جارہا تھا کہ رحمان موڑ کے قریب سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئی جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بہتر علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال ٹو منتقل کردیا گیا ۔واقع کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی۔