• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے بلال معین کا موبائل دونامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے سے وزیر کا موبائل اور پرس نامعلوم چور لے گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے توثیق ممتاز آباد کے علاقے عثمان بی زیڈ کے علاقے عبدالرحیم صدر کے علاقے امجد نیوملتان کے علاقے رمضان کے موبائل فونز تھانہ دولت گیٹ کے علاقے رضوان ،نعمان اور گلگشت کے علاقے حسنین کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید