• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یومِ خوراک کے سلسلے میں پودوں پر مبنی غذاؤں کی نمائش اور سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز، اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے اشتراک سے عالمی یومِ خوراک 2026ء کے سلسلے میں ’’آج جدت اپنائیں، کل کو صحت مند بنائیں‘‘ کے عنوان سے پودوں پر مبنی غذاؤں کی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے صحت بخش اور منفرد پکوانوں کے 55اسٹالز سجائے۔ اس موقع پر فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا، جبکہ نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان کے صوبائی مینیجر احتشام الحق، سابق صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فضل الٰہی شیخ اور پاکستان میں ایف اے او کی نمائندہ نوئیلا کاموینڈو نے غذائیت، غذائی تحفظ اور صحت بخش خوراک کے فروغ پر روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغۂ امتیاز) نے فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعات غذائیت سے متعلق آگاہی، تحقیق اور پائیدار غذائی نظام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
ملتان سے مزید