ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ۱6ایم پی او کے تحت 15روز سے بند شخص کو سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے خدشہ کے پیش نظر مخدوم رشید کے رہائشی شاہد حسین کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم دیا گیا تھا پولیس نے شاہد حسن کو گرفتار کرکے پندرہ روز کے لیئے سنٹرل جیل بند کردیا گیا تھا ۔ڈپٹی کمشنر نے شاہد حسین کی رہائی کا حکم جاری کیا تو سنٹرل جیل حکام نے شاہد حسین کو رہا کر دیا جس کی رہائی کی تصدیق جیل حکام نے کردی۔