ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری سے نقدی ،مو با ئل فون چھیننے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد ذیشان نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ گلگشت نے رواں سال اسلحہ کے کے زور پر شہری سے نقدی ،مو با ئل فون چھیننے اور قتل کی دھمکیاںدینے کا مقدمہ نمبر 163/26درج کیا اور اس مقدمہ کی بنیاد پر اسے گرفتار کر کے جیل بھجوانا چاہتے ہیں جبکہ وہ بے گناہ ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔