ملتان( سٹاف رپورٹر) موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک وارڈن کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا ، ٹریفک وارڈن کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج دونوں کو گرفتار کر لیا گیا تفصیل کے مطابق سخی سرور ٹریفک وارڈان نے پولیس کو آگاہ کیا کہ وہ نو نمبر چونگی پر موجود تھا کہ موٹرسائیکل سوار ایم این کے 8278 گھنٹہ گھر کی طرف سے آ رہی تھی جس پر قیصر عباس، اور شہباز سوار تھے جنہوں نے اسے 5 ہزار روپے رشوت دینے کی،سیکٹر انچارج بوسن روڈ راجہ سخی سرور نے دونوں افراد کو قابو کرکے ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت قیصر عباس اور شہباز مرکھا کے نام سے ہوئی۔ ٹریفک وارڈن کو رشوت دینے کی کوشش کرنے والے گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق بند بوسن کے علاقے سے ہے پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔