• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹی سے دسویں جماعت تک کی درسی کتب کی چھپائی کے لئے ٹینڈرز جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (پیکٹا) نے چھٹی سے دسویں جماعت تک کی درسی کتب کی چھپائی کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں، تاہم پہلی سے پانچویں جماعت کی کتابوں کے ٹینڈرز تاحال جاری نہیں کیے جا سکے بتایا گیاہے کہ اگر ٹینڈرز کے اجرا میں مزید تاخیر ہوئی تو آئندہ تعلیمی سال میں درسی کتب کے بحران کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت کی درسی کتب کے ٹینڈرز بھی جلد جاری کر دیے جائیں گے ۔
ملتان سے مزید